راولپنڈی۔1جون (اے پی پی):مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان اعظم، فیصل اور شاہ زیب سے موبائلز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں کی جیبوں سے موبائل چوری کرتے تھے۔ صدر بیرونی پولیس نے پولیو ٹیم سے موبائل چھیننے والے ملزم شیر خان کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا، ملزم کا ساتھی قبل ازیں موٹر سائیکل چوری کی واردات میں چالان کیا جا چکا ہے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔