موتیا کی بہتر پیداوار کیلئے بروقت آبپاشی کاخیال رکھاجائے، محکمہ زراعت

فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے موتیے کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت …

فیصل آباد۔ 07 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے موتیے کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیداہوتاہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی دو گنا ہو سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ موتیاکو کاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے موسم گرما کی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پانی دیتے وقت اگر کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کیاجائے تو موتیاکی مزید بہتر پیداوار کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔

 

مزید خبریں