موتیے کی بہتر نشو ونمااور بہتر منافع کیلئے کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت استعمال کی سفارش

موتیے کی بہتر نشو ونما کیلئے کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ

فیصل آباد۔ 22 مئی (اے پی پی):موتیے کی بہتر نشو ونما کیلئے کاشتکاروں کو کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ موتیے کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انہیں بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعامرصدیق نے اے پی پی کو بتایاکہ موتیا ایک سدا بہار جھاڑی نما پودا ہے جس پر سفید رنگ کے انتہائی دلکش، خوشبودار پھول گچھوں کی شکل میں اگتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ موتیا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے پھول رات کو کھلتے اور صبح کو بند ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موتیے کی بڑھوتری کیلئے کاشت کے ابتدائی مراحل میں اسے پانی کی کافی مقدار درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دے کر گرمیوں میں اسے خشک ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار موتیے کو پانی دیتے وقت اس کی بہتر نشو ونما کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال بھی یقینی بنائیں۔

مزید خبریں