موثرزہروں کے بروقت استعمال کے متعلق تمام ضروری معلومات کا علم ہونا ضروری ہے،ماہرزراعت

قصور۔ 17 نومبر (اے پی پی):ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) قصورنویدامجدنے کہا ہے کہ ٹنل میں کاشت سبزیوں پر ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کا حملہ نسبتاً زیادہ ہوتاہے اسلئے موثرزہروں کے بروقت استعمال کے متعلق تمام ضروری معلومات کا علم ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے”اے پی پی“کو بتایاکہ ٹنل میں کاشت سبزیوں پرلیف مائنرکا حملہ بھی زیادہ ہوتاہے، ٹنل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ …

قصور۔ 17 نومبر (اے پی پی):ماہرزراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) قصورنویدامجدنے کہا ہے کہ ٹنل میں کاشت سبزیوں پر ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کا حملہ نسبتاً زیادہ ہوتاہے اسلئے موثرزہروں کے بروقت استعمال کے متعلق تمام ضروری معلومات کا علم ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایاکہ ٹنل میں کاشت سبزیوں پرلیف مائنرکا حملہ بھی زیادہ ہوتاہے، ٹنل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ استعمال کی جائے تو گوڈی کے مقابلے میں بہترنتائج ملتے ہیں،ترجمان نے مزیدکہا کہ ٹنل میں جڑی بوٹی مارودیگر کیمیائی زہروں کے استعمال کیلئے بھی خصوصی تربیت حاصل کرناضروری ہے

،ٹنل کی شیٹ اتارنے سے پہلے اگلے2ہفتے تک کی موسمی صورتحال کا جائزہ لیناضروری ہے،موسمی حالات کا شیڈول دیکھے بغیرٹنل پر لگی پلاسٹک شیٹ نہ اتاری جائے اور بہارمیں موسم مکمل تبدیل ہونے پر ٹنل سے پلاسٹک شیٹ اتارنے کی سفارش کی جاتی ہے۔