موجودہ حالات میں ملک کسی بھی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا، وطن عزیز کو اس وقت سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا،قومی سلامتی اور ملکی امن کو سیاسی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے،وطن عزیز کو اس وقت سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں ملک کسی بھی سیاسی مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا،قومی سلامتی اور ملکی امن کو سیاسی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے،وطن عزیز کو اس وقت سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ملک میں جمہوریت کا تحفظ صرف حکومت نہیں اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر اپوزیشن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ نا قابل فہم ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،شہداء کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کو مقدم رکھا جائے،پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملکی دفاع کے لئے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں،اندرونی و بیرونی خطرات کے مقابلے کے لئے قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،ملک حالتِ جنگ میں ہے، اپوزیشن کو سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جوانوں کی قربانیاں سیاسی مفادات سے بالاتر قومی اثاثہ ہیں،وطن کی سلامتی کے لئے قربانیاں دینے والوں کے ساتھ پوری قوم متحد کھڑی ہے،عوام جلاؤ گھیراؤ، توڑپھوڑ کی سیاست اور دھرنوں کو مسترد کر تے ہیں۔