وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق خطرات میں اضافے کے پیش نظر ان خطرات میں کمی کو اپنے موسمیاتی اور ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کی احتیاط کل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے،
موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق خطرات کو منصوبوں کا حصہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق خطرات میں اضافے کے پیش نظر ان خطرات میں کمی کو اپنے موسمیاتی اور ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کی احتیاط کل کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن کے موقع پر ہم پاکستان بھر میں محفوظ اور قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کی زیادہ صلاحیت رکھنے والی کمیونٹیز کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ایک ہی دن میں برسوں کی ترقی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق خطرات میں اضافے کے پیش نظر ہم خطرات میں کمی کو اپنے موسمیاتی اور ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنانے اور ان افراد کے تحفظ کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو سب سے زیادہ خطرات سے دوچار ہیں.







