فیصل آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی):امرود کے کاشتکارپودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو نقصان رساں کیڑوں و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں کیونکہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے …
موسم برسات میں امرود کو پھل کی مکھی سے بچانے کیلئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی):امرود کے کاشتکارپودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو نقصان رساں کیڑوں و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں کیونکہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدائت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔








