موسم گرما کے دوران مویشی پال حضرات تازہ چارہ فراہم کر کے مویشیوں کو کئی موسمی بیماریوں سے بچا سکتے ہیں، ڈائریکٹر لائیو سٹاک

حکومت لائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ لائیوسٹاک فارمرز کیلئے خصوصی مشاورتی مہم بھی جاری ہے

فیصل آباد۔ 09 اپریل (اے پی پی):حکومت لائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے جبکہ لائیوسٹاک فارمرز کیلئے خصوصی مشاورتی مہم بھی جاری ہے تا کہ وہ ماہرین لائیوسٹاک کے مشوروں سے مستفید ہو کر گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ سمیت معاشی ترقی و اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوسکیں اور ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی دودھ و گوشت اور اس سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے۔ڈائریکٹرلائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آبادڈاکٹر حیدر علی خان نے بتایا کہ موسم گرما کے دوران جانوروں خصوصاً دودھ دینے والے مویشیوں کو تازہ چارہ اور وافر مقدار میں پانی کی فراہمی اشد ضروری ہے کیونکہ اس سے جہاں مویشیوں کو کئی موسمی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے وہیں دودھیل جانوروں کی دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہے جبکہ اس عمل سے جانوروں کی بہتر افزائش نسل بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے اس سلسلہ میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے لہٰذا مویشی پال حضرات اس سلسلہ میں مزید معلومات فری ہیلپ لائن سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں