اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال افتخارحسین بھٹی نے کہا ہے کہ دھان کی کاشت کیلئے اگر زیادہ رقبہ پر مونجی لگانا ہو تو پنیری ہفتہ یا 10 دن کے وقفہ سے قسطوں میں کاشت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مونجی کی پنیری ہفتہ یا 10 دن کے وقفہ سے قسطوں میں کاشت کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 05 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال افتخارحسین بھٹی نے کہا ہے کہ دھان کی کاشت کیلئے اگر زیادہ رقبہ پر مونجی لگانا ہو تو پنیری ہفتہ یا 10 دن کے وقفہ سے قسطوں میں کاشت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی کاشت اگر زیادہ رقبہ پر کاشت کرنی ہوتو ضروری ہے کہ پنیری کی کاشت قسطوں میں کی جائے اورکدو کے طریقہ سے تیار پنیری کی عمر 25 تا 30 دن سے زیادہ نہ ہو اور خشک یا راب کے طریقہ سے تیار کردہ پنیری کی عمر 35 تا 40 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق کاشت کا طریقہ اپنائی اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پنیری کی عمر زیادہ ہونے سے فصل میں شگوفے کم بنتے ہیں جس سے کاشتکار کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ پیداوار میں کمی واقعہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت پر پنیری کھیت میں لگانے سے بیماری کا حملہ بھی کم ہوتا ہے اور شگوفے زیادہ بننے سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔








