فیصل آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی)::ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہائت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مونگ ماش کی فصل کو تین …
مونگ ماش کی فصل کوپہلا پانی اگاؤ کے 3سے4ہفتے بعد، دوسراپانی پھول نکلنے، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے، آری کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی)::ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کیلئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہائت ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہٰذا پہلا پانی اگاؤ کے 3سے4ہفتے بعد، دوسراپانی پھول نکلنے پر، تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس دوران بارش ہو جائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیز اگر بار ش کازائد پانی کھیت میں جمع ہو جائے تو اس کے نکاس کا بھی فوری انتظام کرناچاہیے۔








