کاشتکار مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں لہٰذاانہیں چاہیے کہ وہ بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں
مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرنے کی سفارش

مزید خبریں
فیصل آبا د۔ 02 جون (اے پی پی):کاشتکار مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں لہٰذاانہیں چاہیے کہ وہ بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمدنے بتایاکہ دال مونگ کا شمار موسم خریف کی اہم فصلات میں ہوتاہے جس میں 20 سے 25 فیصد تک پروٹین ہوتی ہے جو انسانی غذا کے ساتھ ساتھ اس کے جسم کا اہم جزو بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مونگ کے پودوں کی جڑوں میں پائے جانیوالے جراثیم منکے بناکر ہواسے نائٹروجن حاصل کرتے ہیں اور پودوں کو خوراک کی فراہمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ پودے کی جڑیں گلنے سڑنے کے بعد زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں ریتلی میرازمین پر مونگ کی فصل کاشت کرکے بہتر مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مونگ کو تر وترحالت میں ڈرل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں جبکہ بارش والے علاقوں میں پٹڑیوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔








