مونگ کی کاشت کے لئے رواں ہفتہ اور ماش کے لئے 20جولائی تک کا وقت انتہائی موزوں ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھی نے کہا ہے کہ مونگ کی کاشت کے لئے رواں ہفتہ اور ماش کے لئے 20جولائی تک کا وقت انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے (آج )جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونگ اورماش کے کاشتکاروں کو پودوں کی چھدرائی اور قطاروں میں پودوں کادرمیانی فاصلہ 8 سے 10سینٹی میٹر رکھیں، اضافی پودے فوری نکال دیں

سیالکوٹ۔ 16 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھی نے کہا ہے کہ مونگ کی کاشت کے لئے رواں ہفتہ اور ماش کے لئے 20جولائی تک کا وقت انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے (آج )جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونگ اورماش کے کاشتکاروں کو پودوں کی چھدرائی اور قطاروں میں پودوں کادرمیانی فاصلہ 8 سے 10سینٹی میٹر رکھیں، اضافی پودے فوری نکال دیں اورپودے8سے10دن کے ہو جائیں توچھدرائی کاعمل شروع کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پودوں کاآپس کافاصلہ3 سے4انچ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں میں مونگ اور ماش کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کی جاسکتی ہے تاہم مونگ کے لئے 15 جولائی اور مارچ کے لئے 20 جولائی تک کا وقت انتہائی موزوں ہوتا ہے لیکن بارش والے علاقوں میں مونگ و ماش کی کاشت قدرے پچھیت سے بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مونگ و ماش کے کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک کرنا اشد ضروری ہے جس کے لئے کھیت میں گہراہل چلایا جا سکتاہے اور فصل اگنے کے 15سے20دن بعد ایک مرتبہ گوڈی کردینا بھی ضروری ہے۔اس کے علاوہ فصل کے اگاؤکے 30 سے 40دن بعد اگر ضرورت محسوس ہو تو دوسری گوڈی کاعمل دوہرایا جاسکتاہے، فصل میں پھول آنے کے بعد ہر گز گوڈی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی عام طریقے سے ممکن نہ رہے تو زرعی ماہرین سے مشورہ کرکے ان کی تجویزکردہ جڑی بوٹی کش ادویات استعمال کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں