موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر ملنے والے 5 لاکھ روپے بحفاظت اصل مالک کو دے دئیے،ترجمان

موٹروے پولیس نے قومی شاہراہ پر ملنے والے 5 لاکھ روپے بحفاظت اصل مالک کو دے دئیے،ترجمان

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کر دی۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن، سید عمران احمد کے مطابق احمد پور شرقیہ کے قریب قومی شاہراہ پر ملنے والے 5 لاکھ 45 ہزار روپے بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس سنٹرل زون کے افسران ایس آئی صدام حسین اور کانسٹیبل محمد عاطف کو سڑک پر رقم پڑی ہونے کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رقم اپنی تحویل میں لے لی۔

ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد رقم مالک دلشاد احمد کے حوالے کر دی گئی۔رقم کے مالک نے موٹروے پولیس کی دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔