اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران موٹر سائیکلز کی قومی درآمدات میں 13.71 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران موٹر سائیکلز کی درآمدات کا حجم 8.25 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2018ءکے دوران درآمدات کا حجم 9.56 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جون 2018ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے …
موٹر سائیکلز کی درآمدات میں جولائی کے دوران 13.71 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران موٹر سائیکلز کی قومی درآمدات میں 13.71 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران موٹر سائیکلز کی درآمدات کا حجم 8.25 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2018ءکے دوران درآمدات کا حجم 9.56 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جون 2018ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی درآمدات میں 1.31 ملین ڈالر یعنی 13.71 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔









