اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):موٹر سائیکل اور رکشے بنانے والی مقامی صنعت کی پیداوار اور فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 32 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما )کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 تا جنوری 2026 کے دوران صنعت کی پیداوار 11لاکھ 8 ہزار938 یونٹس جبکہ فروخت 11لاکھ 3ہزار356 یونٹس تک بڑھ گئی ۔ رواں مالی سال کے …
موٹر سائیکل اور رکشے بنانے والی مقامی صنعت کی پیداوار اور فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 32فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):موٹر سائیکل اور رکشے بنانے والی مقامی صنعت کی پیداوار اور فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 32 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما )کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 تا جنوری 2026 کے دوران صنعت کی پیداوار 11لاکھ 8 ہزار938 یونٹس جبکہ فروخت 11لاکھ 3ہزار356 یونٹس تک بڑھ گئی ۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ جولائی 2025 تا جنوری 2026 کے دوران موٹر سائیکل اور تھری وہیلرز کی پیداوار 11 لاکھ 8 ہزار 938 یونٹس رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2024 تا جنوری 2025 کے عرصہ میں فروخت کا حجم 8 لاکھ 36 ہزار 444 یونٹس رہا تھا ۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ کے دوران موٹر سائیکل اور تھری وہیلرز تیار کرنے والی ملکی صنعت کی پیداوار میں 2 لاکھ 72 ہزار 494 یونٹس یعنی 32.57 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح فروخت بھی 8 لاکھ 35 ہزار 616 یونٹس کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران 11 لاکھ 3 ہزار 356 یونٹس تک پہنچ گئی ۔
انڈسٹری کی فروخت میں 2 لاکھ 67 ہزار 740 یونٹس یعنی 32.04 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ کے دوران موٹر سائیکل تیار کرنے والی صنعتوں کی مکمل تیار اور جزوی طور پر تیار شدہ کٹس کی درآمدات 72 فیصد اضافہ سے 25 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 43 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔
دوسری جانب مکمل تیار شدہ موٹر سائیکلوں کی ملکی درآمدات بھی 0.33 ملین ڈالر یعنی 33 فیصد سے زیادہ اضافہ سے 1.34ملین ڈالر کے مقابلہ میں 1.67 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ۔ پاما کے اعداد و شمار کے مطابق موٹر سائیکل تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی اٹلس ہنڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل)کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 34.49 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے اور اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کی سیلز کا حجم 7 لاکھ 3 ہزار 226 یونٹس کے مقابلہ میں 9 لاکھ 45 ہزار 801 یونٹس تک پہنچ گیا ۔
اسی طرح سوزوکی اور یونائٹڈ موٹر سائیکلز کی سیلز بھی رواں مالی سال میں بالترتیب 45.80 فیصد اور 26.54 فیصد کے نمایاں اضافہ سے 13 ہزار 910 یونٹس کے مقابلہ میں 20 ہزار 282 یونٹس اور 80 ہزار 370 یونٹس کے مقابلہ میں ایک لاکھ ایک ہزار 703 یونٹس تک پہنچ گئی۔








