مویشی پال حضرات جانوروں کو شیڈول کے مطابق مفت حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر سمبڑیال

سیالکوٹ ۔ 24 نومبر (اے پی پی):مویشی پال حضرات جانوروں کو شیڈول کے مطابق مفت حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے مویشی پال حضرات سے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگوا کرانہیں جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری اور مارچ میں گل گھوٹو،اگست ستمبر میں بلیک کوارٹر(چوڑے …

سیالکوٹ ۔ 24 نومبر (اے پی پی):مویشی پال حضرات جانوروں کو شیڈول کے مطابق مفت حفاظتی ٹیکے لگوانے کیلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے مویشی پال حضرات سے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے جانوروں کو حفاظتی ویکسین لگوا کرانہیں جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فروری اور مارچ میں گل گھوٹو،اگست ستمبر میں بلیک کوارٹر(چوڑے مار)،انتڑیوں کے زہر کیلئے پہلا ٹیکہ دسمبر سے جنوری

دوسرا ٹیکہ اپریل سے جون میں لگوایا جاتا ہے، پی پی آر(کاٹا) اکتوبر سے نومبر اور پلورونمونیا کا حفاظتی ٹیکہ فروری مارچ میں لگوایا جاتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس طرح پرندوں میں رانی کھیت کا پہلا ٹیکہ اگست، ستمبر،دوسرا اکتوبر، نومبر، تیسرا دسمبر ،جنوری اور چوتھا فروری سے جون کے دوران لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ جانوروں کو شیڈول کے مطابق مفت حفاظتی ٹیکے لگوانے کےلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں اور گل گھوٹو کا حفاظتی ٹیکہ گوشت میں گہرا لگوئیں۔