ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے مویشی پال حضرات کو گوشت و دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور بھیڑ بکریوں کو مہلک و متعدی امراض سے بچائو کے لئےحفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے
مویشی پال حضرات جانوروں کو مہلک و متعدی امراض سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگوائیں،محکمہ لائیو سٹاک سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔10جون (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے مویشی پال حضرات کو گوشت و دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور بھیڑ بکریوں کو مہلک و متعدی امراض سے بچائو کے لئےحفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چارے میں موجود بیماری کے جراثیم شدید گرمی کے باعث زہریلا مادہ پیدا کر کے بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ اگر جانور سست ہو جائے، چارہ کھانا، پانی پینا چھوڑ دے اور اسے بخار و دست کی شکایت محسوس ہو تو یہ انتڑیوں کے زہر کے مرض کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ صورتحال پیدا ہوتے ہی جانوروں کو فوری طور پر علاج کےلئے قریبی مرکز حیوانات پر پہنچایا جائے اور اس کی جسمانی ضرورت سے زیادہ چارہ فراہم کر نے سے گریز کریں ۔ا نہوں نے کہا کہ بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر کے مرض سے بچائوکے لئے ڈیڑھ ماہ کی عمر میں پہلا،اڑھائی ماہ کی عمر میں دوسرا اور آٹھ ماہ کی عمر میں تیسرا حفاظتی ٹیکہ لگوایا جائے۔








