فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی):لائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پھپھوندی لگی پرالی کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ مویشی پال حضرات جانوروں کی حفاظت اور مویشیوں کو صحت مند، تندرست و توانا رکھنے کیلئے سبز چارے یا سائلیج سے استفادہ کریں کیونکہ پرالی کے استعمال سے جانورمختلف موزی موسمی و متعدی امراض میں مبتلا …
مویشی پال حضرات مویشیوں کیلئے پھپھوندی لگی پرالی کے استعمال سے گریزکریں،حیدر علی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 26 ستمبر (اے پی پی):لائیو سٹاک فارمرز کو دودھ و گوشت کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پھپھوندی لگی پرالی کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ مویشی پال حضرات جانوروں کی حفاظت اور مویشیوں کو صحت مند، تندرست و توانا رکھنے کیلئے سبز چارے یا سائلیج سے استفادہ کریں کیونکہ پرالی کے استعمال سے جانورمختلف موزی موسمی و متعدی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں اس طرح جہاں دودھ کی پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے وہیں گوشت پیداوار میں بھی تیزی سے کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹرحیدر علی خان نے بتایاکہ موسم سرما کی آمد کے باعث جانوروں و مویشیوں میں دیگر امراض کے ساتھ ساتھ ڈیگ نالہ کا مرض بھی شدت اختیار کرسکتاہے جس کے باعث مویشیوں کے تھنوں پر زخم آجاتے ہیں جبکہ ٹانگوں میں سوزش سمیت پاؤں، کان اور دم بھی گلنا شروع ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسی کوئی بھی علامت ظاہر ہوتے ہی مویشی پال حضرات فوری طور پر کسی مستند ویٹرنری ڈاکٹر یا لائیوسٹاک کے ہسپتالوں و ڈسپنسریوں سے رابطہ کریں تاکہ بیماری کو بڑھنے سے بچایاجاسکے۔








