محکمہ زراعت سمبڑیال نے ہدایت کی ہے کہ مٹر کی کاشت 20ستمبر سے 15 نومبر تک مکمل کرلی جائے
مٹر کی کاشت 20ستمبر سے 15 نومبر تک مکمل کرلی جائے،محکمہ زراعت کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 17 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے ہدایت کی ہے کہ مٹر کی کاشت 20ستمبر سے 15 نومبر تک مکمل کرلی جائے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں مٹر کی کاشت کا موزوں وقت 20 ستمبر سے 15 نومبر تک ہے ،اچھے اگاؤ کیلئے دن کا درجہ حرارت جب 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے کاشت شروع کردیں۔انہوں نے کہا کہ اگیتی اقسام میں مٹیور اور الینا پاک قابل ذکر ہیں ،میٹور 70 دن کی ورائٹی ہے اور الینا پاک 90 سے 100 دن والی ورائٹی ہے جبکہ پچھیتی کاشت کے لیے بہترین ورائٹی پینسل مٹر / گرین کراس لمبے مٹر والی ورائٹی ہے جو120 سے 130 دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہے اور 200 سے 250 بیگ تک پیداواری صلاحیت رکھتی ہے۔







