فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مکئی کی کٹائی سے پہلے پیداوار کے اندازے کے مطابق زمین سے ایک فٹ اونچے چبوترے بنا لیں تاکہ چھلیوں کو زمینی نمی سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ جب چھلیوں کے اندرونی پردے خشک …
مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے ،ڈائریکٹر محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ مکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مکئی کی کٹائی سے پہلے پیداوار کے اندازے کے مطابق زمین سے ایک فٹ اونچے چبوترے بنا لیں تاکہ چھلیوں کو زمینی نمی سے بچایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ جب چھلیوں کے اندرونی پردے خشک ہوجائیں، دانوں میں ناخن نہ چبھے اوراگر دانے چھلی سے اکھاڑ کر دیکھے جائیں تو اِن کے نوک دار سرے سیاہ ہوچکے ہوں تو سمجھ لیا جائے کہ فصل کٹائی کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ سکھانے کیلئے رکھی گئی چھلیوں کو الٹ پلٹ بھی کرتے رہنا چاہیے تاکہ وہ اچھی طرح خشک ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام ایم ایم آر آئی ییلو، پرل، ساہیوال2002 اور اگیتی2002وغیرہ کا بیج ایسے کھیتوں سے اگلی فصل کیلئے رکھا جائے جن کے اردگرد تین تین ایکڑ تک مکئی کی کوئی دوسری قسم کاشت نہ کی گئی ہو ورنہ بیج خالص نہ ہوگا۔








