مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا۔
مکہ معاہدے کے تحت سٹریٹجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا۔
پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پا کستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی (ایس پی ڈی سی ) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس اجلاس میں سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل سٹاف بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں خطے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کی شرکت علاقائی امن و استحکام میں مسلسل کردار ادا کرنے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔








