میانمار کے علاقے منڈالے میں بس بریک فیل ہو نے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق میانمار کے محکمہ فائر سروسز نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 5 منٹ پر پِن او لوِن ٹاؤن شپ میں منڈالے جانے والی سڑک کے ایک ڈھلوانی حصے …
میانمار،بس کی وین کو ٹکر سے 6 افراد ہلاک، 12 زخمی

مزید خبریں
ینگون۔25اکتوبر (اے پی پی):میانمار کے علاقے منڈالے میں بس بریک فیل ہو نے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق میانمار کے محکمہ فائر سروسز نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 5 منٹ پر پِن او لوِن ٹاؤن شپ میں منڈالے جانے والی سڑک کے ایک ڈھلوانی حصے پر اس وقت پیش آیا جب پِن او لوِن سے منڈالے جانے والی ایک بس بریک فیل ہو نےکے بعد مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی جس کے باعث بس سڑک کے کنارے تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں جا گری ،
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر فائٹرز اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔حادثے میں وین کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ بس میں سوار 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت بس میں 29 مسافر سوار تھے۔







