میانمار عالمی اداروں کے ساتھ اپنے معاہدوں کی پاسداری کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔10 اگست(اے پی پی)اقوام متحدہ نے میانمار سے کہا وہ اس معاہدے کی پاسداری کرے جو عالمی ادارے کو شمالی ریاست راکھین تک رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں پچھلے سال روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف فوج نے ظالمانہ آپریشن کیا تھا۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں اور ترقیاتی امور سے متعلق اداروں نے جون کے آغاز میں میانمر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں ان …

اقوام متحدہ ۔10 اگست(اے پی پی)اقوام متحدہ نے میانمار سے کہا وہ اس معاہدے کی پاسداری کرے جو عالمی ادارے کو شمالی ریاست راکھین تک رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں پچھلے سال روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف فوج نے ظالمانہ آپریشن کیا تھا۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں اور ترقیاتی امور سے متعلق اداروں نے جون کے آغاز میں میانمر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں ان اداروں کو ایسے حالات پیدا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس سے روہنگیا پناہ گزینوں کی ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے بحفاظت اور رضاکارانہ واپسی ممکن ہو سکے۔