میاں بیوی میں جھگڑا، شوہر نے کمرے کو آگ لگا دی ، چار معصوم بچے جھلس کر زخمی

62

فیصل آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی):ستیانہ میں شوہر نے بیوی سے جھگڑےکے بعد کمرے کو آگ لگا دی جس کے باعث چار معصوم بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 34 گ ب کے رہائشی جبار ، جو کہ نشے کا عادی بھی بتایا جاتا ہے ، کا گزشتہ رات اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر وہ ہمسایوں کے گھر چلی گی

بعد میں اس نے مشتعل ہوکر کمرے کو آگ لگا دی جس کے باعث کمرے میں سوئے ہوئے چار معصوم بچے جن میں 7 سالہ اذان، 10 سالہ احمد، 11 سالہ روشن اور14 سالہ وسیم جھلس گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو طبی امداد کے لیے ستیانہ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے آگ لگانے پر جبار کو حراست میں لے کر اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔