ممتاز بز نس مین میاں مدثر نذیر کو وزیرآباد چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فشریز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیرآباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی نے انہیں تقرر نامہ پیش کیا
میاں مدثر نذیر وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فشریز مقرر

مزید خبریں
وزیرآباد۔ 19 مئی (اے پی پی):ممتاز بز نس مین میاں مدثر نذیر کو وزیرآباد چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فشریز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیرآباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی نے انہیں تقرر نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر میاں مدثر نذیر نے کہا کہ وہ اس تقرری پر گروپ لیڈر سید حیدر رضا نقوی، پیٹرن چیف سید عون حیدر نقوی اور صدر چیمبر سید مظاہر حسین زیدی،سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن اور نائب صدر راشد رفیق بھٹہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری اور ذمہ داری سے نبھائیں گے۔ انہوں نے ضلع بھر کے کاروباری افراد اور صنعتکاروں کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ حاصل کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام ضلع صنعتی اور کاروبار افراد کے لئے ایک نعمت ہے اس پلیٹ فارم سے صنعتیں پھلے پھولیں گی اور کاروبار ترقی کریں گے ہمیں سب کو مل کر چیمبر کوکامیاب بنانا ہے۔








