اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفر جو سوشل میڈیا پر کین ڈول کے نام سے مشہور ہیں، نے حالیہ تنازع کے بعد عوام سے باقاعدہ معافی مانگ لی ہے۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ایک وڈیو پیغام میں عدنان ظفر نے کہا کہ زندگی میں انہوں نے ایک اہم بات سیکھی ہے کہ ہر معاملے کے دو پہلو ہوتے ہیں، مثبت بھی اور منفی بھی۔ ان …
میرا ردِعمل درست نہیں تھا‘، انفلوئینسر عدنان ظفر عرف کین ڈول کی عوام سے معذرت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفر جو سوشل میڈیا پر کین ڈول کے نام سے مشہور ہیں، نے حالیہ تنازع کے بعد عوام سے باقاعدہ معافی مانگ لی ہے۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ایک وڈیو پیغام میں عدنان ظفر نے کہا کہ زندگی میں انہوں نے ایک اہم بات سیکھی ہے کہ ہر معاملے کے دو پہلو ہوتے ہیں، مثبت بھی اور منفی بھی۔
ان کے مطابق ہر رائے اور ہر تنقید کے بھی دو رخ ہوتے ہیں، جن پر ردِعمل یا تو مثبت انداز میں دیا جا سکتا ہے یا منفی انداز میں۔عدنان ظفر کا کہنا تھا کہ ان پر ہونے والی تنقید پر ان کا ردِعمل درست نہیں تھا، اور اسی ردِعمل کی وجہ سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے متعدد پیغامات موصول ہوئے اور جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہوا، اس لیے مجھے کوئی بات چھپانے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف یہ چاہتے تھے کہ سب کے سامنے آ کر یہ بات واضح کریں کہ اگر ان کے الفاظ یا رویے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر دل سے معذرت خواہ ہیں۔ ان کے مطابق وہ اسی طرح معافی مانگنے آئے ہیں جس طرح کوئی خاندان کا فرد، دوست یا چھوٹا بھائی معافی مانگتا ہے۔
عدنان ظفر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی آن لائن فیملی لاکھوں فالوورز پر مشتمل ہے اور انہیں ان تمام افراد سے معافی مانگنی چاہیے جن کی دل آزاری ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جو لوگ ان کے بیانات سے متفق نہیں تھے، انہیں ان کی رائے کا احترام کرنا چاہیے تھا۔ ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اب تک ان کے ساتھ کھڑے رہے۔








