میری ٹائم کے عالمی دن کے موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادیات میں بین الاقوامی میری ٹائم انڈسٹری کے کردار کو اُجاگر کرنے اور جہاز رانی کی حفاظت، بحری سکیورٹی اور سمندری ماحول کی اہمیت پر توجہ مرکوزکرنے کے لیے دنیابھر میں ہر سال میری ٹائم کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کے لیے …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادیات میں بین الاقوامی میری ٹائم انڈسٹری کے کردار کو اُجاگر کرنے اور جہاز رانی کی حفاظت، بحری سکیورٹی اور سمندری ماحول کی اہمیت پر توجہ مرکوزکرنے کے لیے دنیابھر میں ہر سال میری ٹائم کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے ”ہمارا ورثہ ۔ بہتر جہاز رانی۔ بہتر مستقبل “ کے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کی عالمگیر دنیا میں بحری تجارت اہم کر دار اداکر رہی ہے کیونکہ یہ دنیا بھر میں معاشرتی تبدیلی کا باعث بنتی ہے اور اُن کو آپس میں جوڑتی ہے۔بحری تجارت کا پیمانہ اور اس کی حد ، جو حجم کے لحاظ سے دنیا کی تجارت کا 80فی صد اور مقدارکے لحاظ سے 70فی صد ہے، اس کے اہم کردار کی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کی خوشحالی کا سمندری تجارت سے گہرا واسطہ ہے ۔ سمندر کے ذریعے سازوسامان کے آزادانہ نقل و حمل پرانحصار تجارت پر شتمل اقتصادی نظام کی کامیابی کی کنجی ہے۔

مزید خبریں