میر واعظ فورم کی طرف سے شہید کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت

سرینگر۔ 10 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمیر واعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم فورم نے شمالی کشمیر کے علاقے رفیع آباد میں بھارتی فورسز کے ہاتھوںشہید ہونیوالے پانچ کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری قوم کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …

سرینگر۔ 10 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمیر واعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم فورم نے شمالی کشمیر کے علاقے رفیع آباد میں بھارتی فورسز کے ہاتھوںشہید ہونیوالے پانچ کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری قوم کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں تاخیر کی بھارتی پالیسی سے نہ صرف مقبوضہ علاقے میں خونین واقعات کاباعث بن رہی ہے بلکہ پورے خطے کا امن و استحکام بھی داﺅ پر لگا ہوا ہے اور وقت آگیا ہے کہ خطے کے محفوظ مستقبل کی خاطر مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے بامعنی اقدامات کئے جائیں۔