اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو1.984ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی …
مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو1.984ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 2.159ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ دسمبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 287ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر2024کے 391ملین ڈالر کے مقابلے میں 27فیصد کم ہے۔ نومبرکے مقابلے میں دسمبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر10فیصد کی کمی ہوئی ۔ نومبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو318ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا جو دسمبر میں کم ہوکر287ملین ڈالر ہوگیا۔
واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک کی مجموعی برآمدات کا حجم 15.13ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16.63ارب ڈالر کے مقابلے میں 9فیصد کم ہے۔اسی طرح پہلی ششماہی میں درآمدات پر34.47ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 30.90ارب ڈالرکے مقابلے میں 11.6فیصد زیادہ ہے۔








