مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس)کے مطابق جولائی تا اگست 2026 مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 721 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 691 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں دو ماہ کے دوران 4 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس)کے مطابق جولائی تا اگست 2026 مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 721 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 691 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
اگست 2026 کے دوران مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات 333 ملین ڈالر رہیں جو جولائی 2026 کے 388 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد کم جبکہ اگست 2025 ءکے 345 ملین ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہیں۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 5.59 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.10 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7.7 فیصد زیادہ ہے۔







