مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کمی

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 2.382ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 2.382ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو2.512ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔جنوری میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 397ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال جنوری کے 353ملین ڈالر کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے۔دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر39فیصد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 287ملین ڈالر رہا تھا جو جنوری میں بڑھ کر397ملین ڈالر ہوگیا۔