میپل لیف سیمنٹ کے ششماہی منافع میں 13.72 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):میپل لیف سیمنٹ نے کہا ہے کہ 2025 کی دوسری ششماہی کے دوران اس کے منافع میں 13.72 فیصد اضافہ ہوا ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ششماہی کے لئے میپل لیف سیمنٹ کا منافع 5.8 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کے چھ مہینوں میں میپل لیف سیمنٹ کو 5.1 ارب روپے منافع …

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):میپل لیف سیمنٹ نے کہا ہے کہ 2025 کی دوسری ششماہی کے دوران اس کے منافع میں 13.72 فیصد اضافہ ہوا ۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ششماہی کے لئے میپل لیف سیمنٹ کا منافع 5.8 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2024 کے چھ مہینوں میں میپل لیف سیمنٹ کو 5.1 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔

طرح سال 2024 کی دوسری ششماہی کے مقابلہ میں گزشتہ سال میں جولائی تا دسمبر 2025 کے چھ مہینوں میں کمپنی کے منافع میں 0.7 ارب روپے یعنی 13.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔