میکسیکو سٹی۔16دسمبر (اے پی پی):لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں بس الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست نیوو لیون میں پیش آیا ، مقامی سول پروٹیکشن حکام کے مطابق بارش کے باعث سڑک گیلی ہونے پر بس پھسل کر الٹ گئی۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے جس نے حادثے سے چند گھنٹے …
میکسیکو میں بس الٹنے سے 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔16دسمبر (اے پی پی):لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں بس الٹنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کی ریاست نیوو لیون میں پیش آیا ، مقامی سول پروٹیکشن حکام کے مطابق بارش کے باعث سڑک گیلی ہونے پر بس پھسل کر الٹ گئی۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے جس نے حادثے سے چند گھنٹے قبل گاڑی میں فنی خرابی کی اطلاع دی تھی۔ نیوو لیون کے میکسیکن سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ حادثے کے بعد 58 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔








