نامور گلوکارہ میگھا اور گلوکار عباس جٹ نے نیا ویڈیو گانالونگ لب لیا ریلیز کر دیا ۔دل کو چھو لینے والی شاعری اوردونوں گلوکاروں کی خوبصورت آواز اور پرفارمنس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گانے کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے ۔گانے کی شاعری ڈاکٹر خاقان حیدر غازی جبکہ اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیا ہے
میگھا ،عباس جٹ کا نیا گانا لونگ لب لیا ریلیز

مزید خبریں
لاہور۔20مئی (اے پی پی):نامور گلوکارہ میگھا اور گلوکار عباس جٹ نے نیا ویڈیو گانالونگ لب لیا ریلیز کر دیا ۔دل کو چھو لینے والی شاعری اوردونوں گلوکاروں کی خوبصورت آواز اور پرفارمنس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر گانے کو بیحد پذیرائی مل رہی ہے ۔گانے کی شاعری ڈاکٹر خاقان حیدر غازی جبکہ اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیا ہے ۔ڈائریکٹر پپو سمرات اور عبد الرزاق منا جبکہ کوریو گرافر وقاص علی اور ذیشان علی جانو ہیں ۔
ویڈیو گانے کو میگھا جی آرٹ اینڈ کلچر کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے ۔میگھانے اپنے بیان میں کہا کہ ویڈیو گانے نے ریلیز ہوتے ہی پرستاروں کی غیر معمولی توجہ حاصل کرلی ہے اور اب تک ہزاروں پیغامات موصول ہوچکے ہیں جو اطمینان کا باعث ہے ۔ گلوکارہ نے کہا کہ گانے کی کامیابی کا کریڈٹ ساری ٹیم کو جاتا ہے جس نے دن رات انتھک محنت کی ، میں اس کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتی ہوں ۔







