نئی جمہوری حکومت کے اپنی پالیسیوں کے نفاذ کےلئے پختہ عزم کی بدولت آنے والے سالوں میں تیز اور پائیدار نمو کی راہ ہموار ہو گی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ابھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، نئی جمہوری حکومت کے اپنی پالیسیوں کے نفاذ کےلئے پختہ عزم کی بدولت آنے والے سالوں میں تیز اور پائیدار نمو کی راہ ہموار ہو گی، حکومت کے اقتصادی اور سماجی ایجنڈے کے نفاذ کےلئے دوہرا خسارہ ایک …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ابھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، نئی جمہوری حکومت کے اپنی پالیسیوں کے نفاذ کےلئے پختہ عزم کی بدولت آنے والے سالوں میں تیز اور پائیدار نمو کی راہ ہموار ہو گی، حکومت کے اقتصادی اور سماجی ایجنڈے کے نفاذ کےلئے دوہرا خسارہ ایک بڑا چیلنج ہے، اس کےلئے بیرونی فنانسنگ کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہو گی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے سالانہ ایشیئن ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک اپ ڈیٹ 2018 میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں شرح نمو 3.8 فیصد رہی جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا دو گنا ہے۔ صنعتی ترقی 5.4 فیصد سے بڑھ کر 5.8 فیصد ہو گئی ہے، ہول سیل اور ریٹیل بزنس میں بہتری، مینوفیکچرنگ اور مائننگ کے شعبوں میں تیزی کے ساتھ وسعت اور تعمیرات کے شعبہ میں 9 فیصد سے زیادہ کی شرح سے تیز ترقی ان عوامل میں شامل ہے۔

مزید خبریں