نئی ڈرامہ سیریل "مٹی دے باوے ” کی پہلی قسط 23 ستمبر کو نشر کی جائے گی

نئی ڈرامہ سیریل "مٹی دے باوے ” کی پہلی قسط 23 ستمبر کو نشر کی جائے گی

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):نئی ڈرامہ سیریل "مٹی دے باوے ” کی پہلی قسط 23 ستمبر کو نشر کی جائے گی ۔ اس ڈرامے میں اداکار وہاج علی اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کریں گے ۔اس ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری سید وجاہت حسین نے کی ہے ۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارسہیل احمد,عمر خان ,جنید خان ,حنا آفریدی, اعظم حسن, عینہ خان ,فضل حسین .نور الحسن, عنیکا ذوالفقاراور فریال محمود شامل ہیں ۔ یہ ڈرامہ گرین انٹر ٹینمٹ کی پیش کش ہے۔