برسلز۔22نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سےچوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر برونائی دارالسلام کے سیکنڈ منسٹر برائے خارجہ امور داتو سری سیتیا حاجی ایریوان بن پہین داتو پیکرما جایا حاجی محمد یوسف نے ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سےبرونائی دارالسلام کے سیکنڈ منسٹر برائے خارجہ امور کی ملاقات، مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

مزید خبریں
برسلز۔22نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سےچوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر برونائی دارالسلام کے سیکنڈ منسٹر برائے خارجہ امور داتو سری سیتیا حاجی ایریوان بن پہین داتو پیکرما جایا حاجی محمد یوسف نے ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاک–برونائی مضبوط تعاون کو سراہا اور تجارت، سیاحت، رابطہ کاری، آئی ٹی اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔







