نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی استنبول میں سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات،سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں آرفور وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے خوشگوار اور دوستانہ …

استنبول۔23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں آرفور وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے خوشگوار اور دوستانہ ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی پائیداری اور مضبوطی کا اعادہ کیا اور تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی تعاون اور ہر سطح پر باقاعدہ مشاورت کے ذریعے سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی برادرانہ تعلقات کو سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد نے مزید تقویت دی ہے۔ انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مزید خبریں