نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن کے فروغ اور گہرے اقتصادی انضمام کے لیے تاجکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تاجک وزیراعظم سے ملاقات،قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
دوشنبے ۔19اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے علاقائی امن کے فروغ اور گہرے اقتصادی انضمام کے لیے تاجکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیاہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پرتپاک مہمان نوازی اور اپنے وفد کے لیے کیے گئے انتظامات پر تاجکستان کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس کے انتظامات کو سراہا۔
انہوں نے تاجکستان کو آزادی کی 35ویں سالگرہ پر بھی مبارکباد دی۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطہ کاری، دفاع اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور آبی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔پاکستان کی آفات سے نمٹنے کی مہارت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کے ذریعے تاجکستان کے ساتھ تعاون کے امکانات پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے فروغ اور گہرے اقتصادی انضمام کے لیے تاجکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔







