نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دوشنبے میں ایس سی او اجلاس میں شریک وفود کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دوشنبے میں ایس سی او اجلاس میں شریک وفود کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دوشنبے میں منعقدہ عشائیے میں دیگر وفود کے سربراہان، چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم، روس، قازقستان، ازبکستان اور بیلاروس کے وزرائے اعظم سمیت منگولیا کے نائب وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔








