نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے شراکت دار ممالک کے ساتھ پاکستان کے مثبت روابط کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے مسلسل سفارتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ قریبی رابطہ کاری برقرار رکھیں، ابھرتے ہوئے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور طے شدہ فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، شراکت دار ممالک کے ساتھ پاکستان کے مثبت روابط کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے مسلسل سفارتی تبادلوں کی اہمیت پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے شراکت دار ممالک کے ساتھ پاکستان کے مثبت روابط کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے مسلسل سفارتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہےکہ وہ قریبی رابطہ کاری برقرار رکھیں، ابھرتے ہوئے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور طے شدہ فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں۔
جمعرات کوترجمان دفترخارجہ ِ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں وزارت خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں کے نتائج اور آئندہ اہم روابط کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں طے شدہ اقدامات پر پیش رفت اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے شراکت دار ممالک کے ساتھ پاکستان کے مثبت روابط کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے مسلسل سفارتی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی رابطہ کاری برقرار رکھیں، ابھرتے ہوئے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور طے شدہ فیصلوں پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں۔اجلاس میں وفاقی وزرا قومی غذائی تحفظ، پیٹرولیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، معاون خصوصی برائے امور خارجہ، معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار، سیکرٹریز خارجہ، تجارت، ریلوے اور سمندر پار پاکستانیوں سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔








