نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزراء کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کے جائزے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے اجلاس کے مجوزہ پروگرام اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس،اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزراء کونسل کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں کے جائزے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس 15 اور 16 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے اجلاس کے مجوزہ پروگرام اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ای سی او کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بروقت تیاریاں اور قریبی رابطہ کاری کو یقینی بنائیں تاکہ اجلاس کامیابی سے منعقد ہو اور نتیجہ خیز تبادلہ خیال اور مثبت نتائج کو ممکن بنایا جاسکے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔







