نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس،اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے، برآمدات میں تنوع پیدا …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں عالمی منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے، برآمدات میں تنوع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کے بہاؤ کو سہل بنانے اور سرحد پار تجارت میں حائل طریقۂ کار سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ قابلِ عمل تجاویز مرتب کریں اور دستیاب مواقع کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے بروقت پیش رفت اور مؤثر پیروی یقینی بنائیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، معاونِ خصوصی برائے امورِ خارجہ، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں