نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سےملاقات، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

برسلز ۔20نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف کوششوں، موسمیاتی تبدیلی ، درپیش چیلنجز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جمعرات …

برسلز ۔20نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف کوششوں، موسمیاتی تبدیلی ، درپیش چیلنجز پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی اور علاقائی امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پرامن ماحول کے لیے تعمیری ڈائیلاگ اور شراکت داری ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو درپیش بیشتر دہشت گردی کے خطرات سرحد پار سے معاونت اور سرپرستی کے باعث جنم لیتے ہیں جن کا تدارک کرنے کے لیے حکومت پاکستان موثر اقدامات کر رہی ہے۔ فریقین نے پاکستان اور نیٹو کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے ، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں