نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار علی گیلانی سے ملاقات ، آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور معاشی نمو و سماجی ترقی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خطے کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے اور عوام کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت وہاں کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے عوام کی ضروریات اور امنگوں کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔