نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چھٹے آر فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چھٹے آر فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی ہےجس میں حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے ۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں چھٹے آر فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت …

استنبول۔23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چھٹے آر فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی ہےجس میں حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے ۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے استنبول میں چھٹے آر فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی بھی شریک ہوئے۔

وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ہونے والے اپنے گزشتہ اجلاس کے بعد سے ہونے والی علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور اس سے متعلقہ سکیورٹی چیلنجز اور تنازعات پر خصوصی توجہ دی گئی۔وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی مذمت بھی کی اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں علاقائی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے اور دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں