نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات، پاک چین اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات اور علاقائی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔








