نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فالو اَپ کمیٹی کا اجلاس ، آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فالو اپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 2027ء میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس (ایس سی اوـ سی ایچ ایس) کے مقام اور رہائش کے انتظامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت فالو اپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 2027ء میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس (ایس سی اوـ سی ایچ ایس) کے مقام اور رہائش کے انتظامات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سربراہی اجلاس کے مجوزہ مقام پر تیاریوں اور پیش رفت کی صورتِ حال کے علاوہ مہمانوں کی رہائش کے لیے دستیاب انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سربراہی اجلاس کے ہموار، مؤثر اور بلاتعطل انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کے قومی رابطہ کار، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں