نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج ترکیہ کے شہر استنبول میں آر 4 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج (23 اکتوبر کو )ترکیہ کے شہر استنبول میں آر 4 (پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جمعے کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے دورے کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج (23 اکتوبر کو )ترکیہ کے شہر استنبول میں آر 4 (پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جمعے کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے دورے کی دعوت دی ہے۔

آر 4 (پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد آر 4 پلس ای 3 وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوگاجس میں ای 3 ممالک (برطانیہ، فرانس اور جرمنی) بھی شرکت کریں گے۔ یہ ساتوں ممالک کے درمیان اس فارمیٹ میں پہلا اجلاس ہوگا۔ان اجلاسوں میں اہم علاقائی پیش رفت پر توجہ دی جائے گی اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنےاورعلاقائی امن و استحکام کو آگے بڑھانے کے لیے مربوط سفارتی حکمت عملیوں پر غور کیا جائے گا۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔اجلاس میں پاکستان کی شرکت تعمیری سفارت کاری، علاقائی تعاون اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔