نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل آر 4 کے وزارتی اجلاس اور آر 4 پلس برطانیہ، جرمنی ، اٹلی اور فرانس کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آر 4 اور آر 4 پلس کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل آر 4 کے وزارتی اجلاس اور آر 4 پلس برطانیہ، جرمنی ، اٹلی اور فرانس کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔
جمعے کو ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق استنبول آمد پر ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر جہاد ارگینائے ، پاکستان کے ناظم الامور شائق احمد، استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل خواجہ خرم نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری سفیر خلیل ہاشمی اور انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے اور استنبول میں قونصل خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل آر 4 کے وزارتی اجلاس اور آر 4 پلس برطانیہ، جرمنی ، اٹلی اور فرانس کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔








